اسلام آباد( کامرس رپورٹر)انرجی اپڈیٹ کے تحت دوسری عالمی ہائیڈرو پاور کانفرنس کا انعقاد دسمبر میں اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں کیا جائے گا ۔ اس کانفرنس میں پرائیویٹ پاور انفراسٹریکچر بورڈ ، واپڈا، انڑنیشنل ہائیڈرو پاور ایسوسی ایشن کا بھر پور تعاون حاصل ہے ۔ اس کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی کمپنیاں شرکت کریں گی ۔ اس موقع پر ہائیڈرو پاور کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے ایک تقریب گذشتہ دنوں اسلام آباد میں منعقد ہوئی جسکی صدارت وزیر اعظم کی ٹاسک فورس برائے توانائی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کی ۔ اس موقع پر چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی، پی پی آئی بی کے سربراہ شاہجاں مرزا، کروٹ پاور کے ایڈوائزر این اے زبیری، کیوءک پاور کے سی ای او سلطان احمد اور دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر کانفرنس کی مہم کا افتتاح کیا گیا ۔ اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ اس وقت حکومت کی ترجیح ہائیڈرو پاورکو فروغ دینا ہے اور تمام منصوبے وقت پر مکمل کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر ایم ڈی پی پی آئی بی نے کہاکہ اس وقت ملک میں نئے ڈیم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اور نئے منصوبوں کی تکمیل کے بعد ملک میں صاف بجلی کے حصول میں مدد ملے گی ۔ اس موقع پر چیئرمین نیپرا نے کہاکہ ملک میں سستی بجلی کے حصول کےلئے ہائیڈرو پاور کے منصوبے بہت ضروری ہیں اور انکا وقت پر مکمل ہونے سے ہ میں مہنگے تیل کی خرید و فروخت سے بچا سکتے ہیں ۔ اس موقع پر اپنے بیان میں آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ محمد نعیم قریشی نے کہا انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد تمام شراکت داروں کو جمع کرنا اور انکے مسائل کے حل کو تلاش کرنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پانی سے سستی اور صاف بجلی کے حصول کو ممکن بنایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کانفرنس میں وفاقی وزرا، چیئرمین واپڈا، پی پی آئی بی کے ایم ڈی شاہجہاں مرزا، ڈائریکڑ ہائیڈرو ڈاکڑ منور اقبال، ادارے، اعلی عہداران اور دیگر بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ۔