لاہور( ارسلان تیموری سے) پاکستان تحریک انصاف کے مئی میں ہونے والے لانگ مارچ سے قبل رات گئے لاہور پولیس نے کارکنان کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کر کئی کارکنان کو گرفتار کیا تھا اسی دوران ماڈل ٹاون کے علاقہ سی بلاک میں سید ساجد حسین کے گھر چھاپہ مارا گیا تو گھر کے اندر سے پولیس پر فائرنگ کی گئی جس میں ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل کمال احمد شہید ہو گیا جس پر پولیس نے ساجد حسین اور اس کے بیٹے عکرمہ بخاری کو گرفتار کر لیا تھا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے چالان ترتیب دیا تھا ساجد حسین ضمانت پر باہر آ گئے جبکہ ان کا بیٹے عکرمہ کی ضمانت بھی ہو گئی تھی عدالت نے مذکورہ کیس میں دونوں ملزمان کو باعزت بری کر دیا