کراچی(اسٹاف رپورٹر) ادارہ ترقیات کراچی کے ترجمان نے محکمہ پبلک ریلیشن میں اشتہارات میں بے قاعدگیوں کےحوالے سے مقامی اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہےـ ترجمان نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ حکومت سندھ کی ایس او پی کے تحت سندھ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے اشتہارات شائع کیئے جاتے ہیں ـ ترجمان نے متنبہ کیا ہے کہ گمرا گن و بے بنیاد خبروں پر ادارہ اپنا قانونی حق محفوظ رکھتا ہے ـ دوسری جانب چند ٹٹ پونجی عناصر ذاتی مفاد کی خاطر ذرائع ابلاغ کاغلط استعمال کر رہے ہیں جس میں میڑک پاس گریڈ 17کاملازم محمداکرم ستارمبینہ ملوث بتایا جاتا ہے ـاس سے قبل بھی قومی اخبار میڈیا گروپ نے ہوش ربا انکشافات پر مبنی رپورٹس شائع کی تھیں تاہم بوگس طریقے سے ترقی پانے والا اکرم ستار کے خلاف پیپلز پارٹی کے بااثر شخصیات کے دباو پر تحقیقات سرد خانے کی نظر کر دی گئی ہے ـ