ایلیڈ( نیٹ نیوز/ اسپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ بھارت کی واپسی کی ٹکٹ کٹ ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان میلبرن میں اتوار کو کھیلا جائے گا۔ایڈیلیڈ میں گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔انگلینڈ نے 169 رنز کا ہدف 16 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کر لیا۔انگلش ٹیم کی جانب سے ایلکس ہیلز اور کپتان جوز بٹلر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، ایلکس ہیلز نے 80 اور جوز بٹلر نے 85 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس قبل بھارت نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، بھارت کی جانب سے ہاردیک پانڈیا نے سب سے زیادہ 63 رنز بنائے۔ویرات کوہلی نے 40 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان روہت شرما نے 27 رنز بنائے۔سوریارکمار یادیو 14، ریشبھ پینٹ 6 اور کے ایل راہول نے 5 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن 3 اور کرس ووکس اور عادل رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔