کراچی(نمائندہ خصوصی) سندھ حکومت اور ورلڈ بینک کے درمیان جام صادق پل کے متبادل پل کی تعمیر کو جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔بدھ کو وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے 31 رکنی وفد نے کنٹری ڈائریکٹر ڈائریکٹر ناجی بین ہسین کی سربراہی میں ملاقات کی۔ملاقات میں وزیراعلی سندھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر، ہوسٹنگ پروجیکٹ کیلئے ورلڈ بینک 500 ملین ڈالرز کا لون دے ہے ہیں، ہاﺅسنگ کمپنی کیلئے اسٹاف کی بھرتی، کنسلٹنسی، مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم مکمل ہونے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گھروں کی تعمیر کا کام جلد سے جلد شروع کرنا چاہتے ہیں، سردیاں بھی شروع ہورہی ہیں ہمارے لوگ تکلیف میں ہیں۔اس دوران کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے کہا کہ ورلڈ بینک ہاﺅسنگ پروجیکٹ کیلئے فنڈز جاری کرنے جارہی ہے۔ملاقات میں سندھ حکومت اور ورلڈ بینک کے درمیان جام صادق پل کے متبادل پل کی تعمیر کو جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سیلاب سے 500 سڑکیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں، جن میں سے 268 سڑکیں ورلڈ بینک کے تعاون سے مرمت کی جائیں گی۔مراد علی شاہ نے کہاکہ ورلڈ بینک ان سڑکوں کیلئے 80 ملین ڈالرز دی رہی ہے، ورلڈ بینک کی ضرورت مطابق پروجیکٹ شروع کیا جائے گا۔دوسری جانب سندھ حکومت اور ورلڈ بینک پراپرٹی ٹیکس کے سروے کا پروجیکٹ جلد شروع کرنے پر بھی اتفاق لیا گیا ہے۔وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ ٹیکنیکل ماہرین ہایئر کیا جا رہا ہے تاکہ پروجیکٹ فائنل کیا جائے، سندھ سولر پروجیکٹ سیلاب متاثر علاقوں میں شروع کرنا چاہتے ہیں، سیلاب متاثر علاقوں میں نئے تعمیر کیے جانے والے گھروں کو سولر سسٹم دینا چاہتے ہیں۔ترجمان وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ ورلڈ بینک نے پروجیکٹ شروع کرنے پر اتفاق کیا، یہ پروجیکٹ اب کراچی میں اگلے ماہ سے شروع کیا جائے گا۔وفد میں ورلڈ بینک کے مختلف سیکٹر کے سربراہاں شریک ہوئے جبکہ وزیراعلی سندھ کے ساتھ صوبائی وزرا، مشیراں، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور متعلقہ سیکریٹریز اس موقع پر موجود تھے۔