کراچی(کامرس رپورٹر ) اسٹیٹ بینک نے 6 بینکوں پر قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کر دیئے، جرمانے ایک کروڑ سے 14 کروڑ روپے کے درمیان ہیں، مرکزی بینک جرمانوں کی مد میں ان بینکوں سے کل 29 کروڑ روپے وصول کرے گا۔ذرائع کے مطابق زیاد تر بینکوں پر جرمانے کی وجودہات بینکنگ قوانین کی خلاف ورزی ہے، بینکنگ قوانین کے مطابق بینکوں کے پاس کھاتا کھولنے والے کی مکمل معلومات، جس میں اس کا نام، گھر کا پتہ، ذرائع آمدن کی مکمل معلومات کا ہونا لازمی ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق بینکنگ قوانین کو سخت کیا گیا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ نامعلوم اکاﺅنٹس سے بڑی بڑی رقوم کا نکلنا اور منی لانڈرنگ روک تھام ہے۔