کراچی( نمائندہ خصوصی )پاکستان کے معروف گلوکار ظفر رامے انتقال کر گئے، مرحوم ملنسار اور خوش اخلاق انسان تھے۔
ظفر رامے کو گزشتہ شب شدید کھانسی کی شکایت پر اسپتال منتقل کیا گیا تو ان کی روح جسم سے پرواز کر چکی تھی۔مرحوم کی نمازِ جنازہ منگل کے دن بعد نمازِ عصر ان کی رہائش گاہ سنی ہائٹس، راشد منہاس روڈ، نزد ٹویٹا شوروم، گلشنِ اقبال کے قریب واقع مسجد میں ادا کی گئی ۔ظفر رامے نے ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے علاوہ پاکستانی فلموں کے لیے بھی کئی گیت گائے تھے۔
ذرائع کے مطابق ظفر رامے کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔
ظفر رامے نے اپنی گلوکاری کا آغاز 1991 نامور اور لیجنڈ گلوکار احمد رشدی کے گانے ’کبھی تو تم کو یاد آئے گی‘ سے کیا اور دوسرا گانا ’لال لال جورا‘ بہت مقبول ہوا تھا۔1994 میں ظفر رامے نے پاکستانی فلموں کے لیے پلے بیک گانا شروع کیا اور مختلف ٹی وی شوز میں بھی پرفارم کیا۔شوبز انڈسٹری کی مختلف شخصیات نے گلوکار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔