سکھر ( بیورورپورٹ ) پاکستان ریلوے سکھر ڈویژن کی جانب سے رعایتی ٹکوں کی مد میں 18 ہزار 549 ٹکٹس آن لائن فروخت کیے گئے جبکہ دستاویزات میں جعل سازی کر کے ریلوے سے پوری رقم حاصل کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق اس مد میں سکھر ڈویژن ریلوے کی جانب سے 55 لاکھ روپے کا فراڈ کیا گیا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا۔