اسلام آباد (بیورورپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنائ اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ذاتی انتقام کیلئے جھوٹی ایف آئی آر درج کرانا چاہتے ہیں، دعوے سے کہتا ہوں،گرفتار ملزم ہی اصل ملزم ہے۔ پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر حملے میں کوئی اور ملوث نہیں، ہمارے خلاف مقدمہ درج کرائیں شامل تفتیش ہونے کو تیار ہیں، عمران خان ذاتی انتقام کیلئے جھوٹی ایف آئی آر درج کرانا چاہتے ہیں، دعوے سے کہتا ہوں،گرفتار ملزم ہی اصل ملزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا قانون اتنا بے بس نہیں ہے کہ کوئی فراڈیا کہے اور چیف جسٹس اور آرمی چیف کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی جائے۔ ایسا تماشا ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیتا ہے، عمران خان نے ایک سینئر فوجی افسر کا نام دیا ہے، فوج ایک منظم ادارہ ہے کوئی اس کی پالیسی کے خلاف نہیں جاسکتا۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان مقدمہ میں ہمیں نامزد کرنے کا شوق پورا کر لیں ،ہم شامل تفتیش ہونے کیلئے تیار ہیں ،چیئر مین پی ٹی آئی کو چار گولیاں نہیں لگیں، عمران خان کا غیر جانبدار میڈیکل بورڈ سے چیک اپ کروایا جائے ،اگر چار گولیاں عمران خان کو لگی ہو تو میں سیاست چھوڑ دونگا ورنہ عمران کو چھوڑنی ہو گی ۔پارلیمنٹ ہاوس میں گفتگوکرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہاکہ عمران خان مقدمہ میں ہمیں نامزد کرنے کا شوق پورا کر لیں ،ہم شامل تفتیش ہونے کیلئے تیار ہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ عمران خان کو چار گولیاں نہیں لگیں، عمران خان کا غیر جانبدار میڈیکل بورڈ سے چیک اپ کروایا جائے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اگر چار گولیاں عمران خان کو لگی ہو تو میں سیاست چھوڑ دونگا ورنہ عمران کو چھوڑنی ہو گی ۔ رانا ثناءاللہ خان نے کہاکہ فوج ایک منظم ادارہ ہے ،کوئی فرد ادارے کی پالیسی کے خلاف جا نہیں سکتا ،اگر کوئی جائے گا تو وہ اس سے بچ نہیں سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی توسیع سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان کافی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت نے مٹھی بھر لوگوں کو احتجاج پر لگایا ہوا ہے ،صوبائی پولیس ان مٹھی بھر لوگوں کو سہولت فراہم کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان فتنہ فساد اورانارکی پھیلانا چاہتا ہے ،عمران خان نے اسی لئے تین نام چنے۔ انہوںنے کہاکہ جوڈیشری ، پاک فوج کو ایسی سیاست کیلئے استعمال کرنا ملک کیلئے تباہ کن ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملزم نوید کو تحریک انصاف نے کارکنوں نے ہی پکڑوایا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جتنی مرضی تفتیش ہو جاے عمران خان پر حملے کا اصل ملزم نوید ہی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ لانگ مارچ کے حوالے سے حکومت کی چار نومبر سے تیاری پوری تھی ،یہ لانگ مارچ کرنے میں لیٹ ہو گئے۔