بیجنگ( نیٹ نیوز )چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژا لیجیان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔پیرکو پریس بریفنگ کے دوران چین کی طرف سے فراہم کردہ قرض کی امداد اور دیگر امداد کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں۔ ہم مشترکہ ترقی کے لیے اور مشکلات پر قابو پانے کے لیے مشترکہ کوششوں میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہے ہیں۔ژا لیجیان نے کہا کہ چین نے پاکستان کی مالی صورتحال کو مستحکم کرنے میں مدد کرنے کے لئے اپنی پوری کوشش کی ہے۔ ہم ایسا کرتے رہے ہیں، اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔