جموں( نیٹ نیوز)
کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں کشمیری اپنے شہداءکے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنے کے لیے آج نومبر کو یوم شہدائے جموں منا رہے ہیں۔1947 میں نومبر کے پہلے ہفتے میں ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کے سپاہیوں، بھارتی فوج اور ہندوتوا جنونیوں نے جموں کے مختلف علاقوں یعنی جموں۔ڈوڈہ۔پونچھ۔راجوری۔میں لاکھوں مسلمانوں کا اس وقت قتل عام کیا جب وہ پاکستان ہجرت کر رہے تھے۔جس میں بچے بوڑھے جوان مرد و عورتیں شامل ہیں ۔نور محمد فیاض نےشہداے جموں کوخراج تحسین پیش کیا مزید کہا کہ کشمیری عوام اپنے شہدا کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے