لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ میں مرکز ولایت علی پاکستان کی جانب سے پاک فوج کی حمایت میں شہر کے پاکستانی چوک سے محب وطن ریلی نکالی گئی جہاں شرکائے نے ہاتھوں میں قومی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر پاک فوج کی حمایت میں نعرے بھی کی، اس موقع پر ریلی کے شرکائے سید کاشف علی شاہ، سید زین العابدین شاہ، سید ساجد علی شاہ، سید علامہ شبیر شاہ، علامہ صغیر کربلائی اور دیگر نے کہا کہ ہماری ریلی کا مقصد مادر وطن پاکستان کی سالمیت ہے، موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہم ملک کی سالمیت کے ضامن اداروں پر بڑھتے ہوئے خطرات اور مسلسل حملوں کے خلاف پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ مادر وطن پاکستان میں کسی بھی قسم کی غیر ملکی مداخلت برداشت نہیں خوا وہ سیاسی ہو یا مذہبی، ہمارا مطالبہ ہے کہ ایسی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سیاسی و مذہبی جماعتوں پر پابندی لگائی جائے اور ایسی جماعتوں کی بیرونی فنڈنگ بند کی جائے۔