لاڑکانہ(بیورورپورٹ) اوباڑو میں مغویوں کی بازیابی کیلئے ڈاکووں کے ساتھ مقابلے میں شہادت کا درجہ پانے والے لاڑکانہ کے رہائشی ڈی ایس پی اوباڑو عبدالمالک بھٹو کی نماز جنازہ عید گاہ لاہوری محلہ میں ادا کی گئی میں ونگ کمانڈر رینجرز کرنل بیگ، ڈی آئی جی لاڑکانہ مظہر نواز شیخ، ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران خان، ایس پی ہیڈ کواٹر آصف رضا بلوچ، پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل احمد سومرو، پی پی پی رہنما طارق انور سیال، سابق میئر محمد اسلم شیخ، خیر محمد شیخ، پی پی پی ضلعی جنرل سیکریٹری اعجاز احمد لغاری، جے یو آئی رہنما ناصر خالد محمود سومرو سمیت رینجرز اور پولیس کے جوانوں، افسران، شہری کے سیاسی سماجی رہنماؤں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جنازہ نماز کے بعد پولیس کی جانب سے شہید کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ نماز جنازہ کے بعد شہید ڈی ایس پی کا جسد خاکی تدفین کے لیے آخری آرام گاہ ابوبکر صدیق قبرستان روانہ کیا گیا جہاں ان کی تدفین کی گئی، دوسری جانب شہید ڈی ایس پی عبدالمالک بھٹو کے ورثہ سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، شہید نے سوگواران نے دو بیویاں، تین بیٹے اور پانچ بیٹے چھوڑے ہیں۔