اسلام آباد (بیورورپورٹ ) تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا نیا شیڈول سامنے آگیا جس کے مطابق مارچ 11 نومبر جمعے کو اسلام آباد میں داخل ہوگا۔تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق کپتان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے اور 11 نومبر کو تمام پاکستان سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔
تحریک انصاف کا لانگ مارچ آج چھٹے روز راولپنڈی بائی پاس گوجرانوالہ سے شروع ہوگا۔ عمران خان کے خطاب کے بعد لانگ مارچ گکھڑ منڈی کے مقام پر پہنچے گا جہاں عمران خان کا لانگ مارچ کے شرکا سے آج کے لئے اختتامی خطاب ہوگا۔