اسلام آباد(کورٹ رپورٹر ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم نومبر کو ہوگا۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاءبندیال کی جانب سے یکم نومبر کو طلب کیا گیا جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کیلئے جسٹس عامر فاروق کے نام پر غور ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی بطورجج سپریم کورٹ سفارش کی جاچکی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ سمیت 3 ججز کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کی تھی۔