اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم شہبازشریف نے لانگ مارچ میں خاتون رپورٹرکے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ رپورٹر صدف نعیم کی لانگ مارچ کنٹینر سے گر کر ہلاکت پر شدید دکھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اندوہناک واقعے پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے، اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ صدف نعیم ایک متحرک اورمحنتی رپورٹر تھیں، مرحومہ کی مغفرت اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔