لاڑکانہ( رپورٹ محمد عاشق پٹھان)ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران کی پریس کانفرنس، گزشتہ 21 روز کے دوران ملزمان کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 40 لاکھ روپئے نقد، زیورات، اور 35 موٹر سائیکلز برآمد کیں ۔ایس ایس پی لاڑکانہ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 21 روز کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے 16 گینگز کے 45 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ پولیس مقابلوں کے دوران 11 ملزمان کو۔زخمی حالت میں گرفتار کرنے سمیت 147 اشتہاری اور مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا
ایس ایس پی لاڑکانہ کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے گرفتار ملزمان سے 35 چوری شدہ اور چھینی گئی موٹر سائیکلز، 40 لاکھ روپئے نقد رقم اور زیورات بھی برآمد کیے گئے جبکہ گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کیں گئیں
ایس ایس پی ڈاکٹر عمران کا کہنا تھا کہ پولیس کی کاروائیوں سے شہر میں امن و امان بہتر ہوا ہے اور شہریوں کا اعتماد بھی بحال ہوا ہے تاہم جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگیٹڈ کاروائیاں جاری رہیں گیں۔