کراچی: سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انعقاد کے لیے لکھے گئے خط کا جواب دے دیا جس میں بتایا گیا کہ کم از کم 3 ماہ تک الیکشن نہیں کروا سکتے۔
سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کے خط کے جواب میں مؤقف اختیار کیا کہ سندھ میں پولیس فورس موجود نہیں ہے، کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے لیے 37 ہزار پولیس اہلکار درکار ہیں۔
جواب میں کہا گیا کہ سیلاب کے باعث 17 ہزار اہلکار دیگر اضلاع سے نہیں آ سکتے، لانگ مارچ کے لیے 5 ہزار اہلکار سندھ سے اسلام آباد گئے ہیں۔
صوبائی حکومت نے کہا کہ وزارت داخلہ کی درخواست پر اہلکار سندھ سے اسلام آباد بھیجے گئے، کم از کم 3 ماہ بلدیاتی الیکشن نہیں کروا سکتے۔
یاد رہے کہ 29 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے کراچی کے 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے سندھ حکومت کو خط لکھ کر جواب مانگا تھا۔
الیکشن کمیشن نے خط میں لکھا تھا کہ الیکشن کمیشن سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات چاہتا ہے، الیکشن کمیشن اپنا آئینی فرض پورا کرنا چاہتا ہے، سندھ حکومت 31 اکتوبر تک جواب جمع کرائے،
سندھ حکومت سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کب کر سکتی ہے، کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ کرانا ہے۔
#SindhGovt
#ECP
#Karachi
#TeamPakistanCyberForce