ریاض( نیٹ نیوز )
وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی دارالحکومت ریاض میں موجود ہیں۔ سعودی ولی عہد نے ملاقات کیلئے پہنچنے پر شہباز شریف کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور اس موقع پر گرمجوشی سے مصافحہ ہوا۔وزیراعظم
شہباز شریف نے سعودی وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اورعلاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔