کراچی( کامرس رپورٹر )
آل سٹی تاجر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے چیئرمین اور کراچی ٹمبر مرچنٹس گروپ کے صدر محمد شرجیل گوپلانی کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف تاجر تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں جنریٹر مارکیٹ، بیئرنگ مارکیٹ، سریا مارکیٹ، ٹمبر مارکیٹ میں کراچی الیکٹرک کی جانب سے ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کو فی الحال مئوخر کرنے اور کراچی الیکٹرک کی جانب سے مہلت کا موضوع زیربحث آیا۔
محمد شرجیل گوپلانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے کراچی الیکٹرک کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج اور ریلی کی کال دی تھی۔ کراچی الیکٹرک کے دفتر کے باہر دھرنے کی کال کے بعد وفاقی سیکرٹری برائے پاور اور بجلی جناب راشد محمود صاحب کی ہدایت پر آج بروز منگل 25 اکتوبر 2022 کو کراچی الیکٹرک کے مرکزی دفتر ڈیفنس میں ceo کے ای جناب مونس علوی ِ ہمایوں صغیر، طہ قریشی، عامر بلوچ، نایاب صاحب کی آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے چیئرمین شرجیل گوپلانی، صابر بنگش، محمد احمد شمسی، عارف داتا، فرحان گھانچی، مشتاق ولی محمد، طاہر بھائی کی میٹنگ ہوئی جس میں کراچی الیکٹرک کی جانب سے دو روز کا وقت مانگا گیا ہے۔ جمعہ تک ان مارکیٹوں میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ لوڈ شیڈنگ ختم نہ کرنے کی صورت میں کراچی الیکٹرک کے دفتر پر دھرنا دیا جائے گا، وقتی طور پر بدھ کی ریلی اور احتجاج کو موخر کیا گیا ہے۔
اجلاس میں دیگر عہدیداران نے بھی اظہار خیال کیا۔ جن میں آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے چیئرمین شرجیل گوپلانی، محمد احمد شمسی (جنرل سیکریٹری) صابر بنگش، محمد احمد شمسی، عارف داتا، فرحان گھانچی، مشتاق ولی محمد، طاہر بھائی وغیرہ شامل ہیں۔