اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹیلی فون پر ارشد شریف کی والدہ سے تعزیت اور اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب کے مطابق وزیرعظم نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ ارشد شریف کی وفات کی خبر پر بے حد رنج ہوا ۔ارشد شریف کی والدہ نے وزیر اعظم سے ارشد شریف کی میت جلد پاکستان لانے کی درخواست کی ۔وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ اس سلسلے میں تمام اقدامات ہنگامی بنیادوں پر کئے جا رہے ہیں۔مرحوم ارشد شریف کی والدہ نے وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ میرے چھوٹے بیٹے ( ارشدشریف کے بھائی) کی وفات پر بھی تعزیت کے لئے گھر آئے تھے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت پاکستان اس سلسلے میں کینیا کی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ مرحوم ارشد شریف کی میت کی وطن واپسی کے لئے خارجہ اور داخلہ کی وزارتوں کو فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے سیکریٹری خارجہ اور سیکریٹری داخلہ کو میت کی واپسی کے عمل کو تیز بنانے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ دونوں وفاقی سیکریٹریز کو کینیا کے حکام سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے،دونوں سیکرٹریز کو میت کی وطن واپسی کے تمام مراحل کی ذاتی طور پر نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم کی مرحوم نے والدہ کو یقین دہانی کرائی کہ ضابطے کی کاروائی مکمل ہوتے ہی مرحوم ارشد شریف کی میت کو پاکستان لائیں گے۔