کراچی( نمائندہ خصوصی)
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے لئے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 93 یونین اور 23 میونسپل کمیٹیوں، 101 ٹاؤن کمیٹیوں، 14ضلعی کونسلز اور 794 یونین کونسلز کے انتخابات شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق بلدیاتی انتخابات اتوار 26 جون 2022ء کو کروائے جائیں گے۔بتایا گیا گیا ہے کہ انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی آر او، آراو اور اے آر اوز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ یونین کونسل/یونین کمیٹی میں چیئرمین اور وائس چیئرمین (مشترکہ اُمیدوار) کے لیے براہ راست انتخاب ہوگا۔جنرل نشستوں پر ہر وارڈ سے ایک جنرل ممبر کا براہ راست انتخاب ہوگا جبکہ ضلع کونسل کے لیے ہر یونین کونسل سے ایک ممبر ضلع کونسل کا براہ راست انتخاب ہوگا۔علاوہ ازیں میونسپل کارپوریشنز اور ٹاؤن کی مخصوص نشستوں کے الیکشن براہ راست انتخابات کے بعد ہوں گے۔