لندن( نیٹ نیوز ) برطانوی سیکرٹری داخلہ کے بھارتی تارکین وطن کے بارے میں بیان کے بعد بھارت کے ساتھ برطانیہ کا آزاد تجارتی معاہدہ خطرے میں پڑ گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیکرٹری داخلہSuella Braverman کی طرف سے گزشتہ ہفتے دیے گئے بیان پر مودی حکومت ناراض ہے۔ سیکرٹری داخلہ نے بیان میں بھارت کے ساتھ برطانیہ کی امیگریشن پالیسی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا تھااور وزیراعظمLiz Truss کو امیگریشن قوانین میں نرمی کرنے کے خلاف خبردار کیا تھا۔