چندی گڑھ (نیٹ نیوز ) غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے نرسنگ کے 22 سالہ طالب علم کو بھارتی پنجاب میں بٹھنڈہ کے علاقے کٹار سنگھ والا میں اپنے ہاسٹل کے کمرے میں لٹکا ہوا پایا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طالب علم (نام ظاہر نہیں کیا گیا) بٹھنڈہ مانسا روڈ پر واقع پنجاب نرسنگ کالج میں بی ایس سی (نرسنگ) کے دوسرے سال میں زیرتعلیم تھا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کی سہ پہروہ کالج سے چھٹی لینے کے بعد اپنے ہاسٹل گیا جہاں بعد میں اس کے دوستوں نے اسے چھت کے پنکھے سے لٹکا ہوا پایا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے بتایا کہ طالب علم کے اہل خانہ سے رابطہ کرلیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔