اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سلیم صافی کے مطابق "عمران خان نے سیاست شروع کی تھی گولڈ سمتھ کے کہنے پر ” اور میرے پروگرام میں اکبر ایس بابر نے کہا تھا کہ جب امریکی صدر بش کا الیکشن ہو رہا تھا تو اس کی کامیابی پر عمران خان نے دو رکعات نفل پڑھے تھے اس کی وجہ یہ ہے کہ عمران خان بنیادی طور پر "امریکی نیو کونس "کیساتھ منسلک ہیں اور تاریخ بتائے گی اور جب حقائق سامنے آئیں گے تو قوم جانے گی کہ سی پیک کے ایم او یو کرانے اور سارے انڈے چینی باسکٹ میں ڈالنے کی وجہ سے آصف علی زرداری اور نواز شریف کو سزا ملی اور عمران خان کو لانے میں امریکی نیو کونس نے اہم کردار ادا کیا –