کراچی ( کرائم رپورٹر)
ایس ایس پی ضلع ساؤتھ سید اسد رضا کی جانب سے گزشتہ روز صدر کے علاقے میں واقع ڈینٹل کلینک پر نامعلوم شخص کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کلینک کے مالک Doctor Hu اور ان کی وائف کی آغا خان ہاسپٹل میں تیمارداری کی گئی،
ملاقات کے دوران ایس ایس پی سید اسد رضا کی جانب سے واقعہ میں زخمی Dr. Hu اور ان کی وائف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی گئی،اس دوران اس بات کا بھی یقین دلایا کے واقعے میں ملوث ملزمان کو پولیس کی جانب سے جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا