اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی واپسی عمران خان کے منہ پر تھپڑ ہے جس کی گونج میں ہرروز اضافہ ہوگا۔
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اسحاق ڈار کی واپسی سے متعلق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بیان پرردعمل میں کہا کہ اسحاق ڈار کی واپسی پر ایک فارن ایجنٹ، ہیروں اور گھڑیوں کے سوداگر، آٹا اور چینی چور کا رونا بنتا ہے، روئیں، چیخیں یا پیٹیں اسحاق ڈار وطن واپس آچکے ہیں
الحمدللہ۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کا واپس آنا عمران خان جیسے جھوٹے اور فسطائی شخص کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے جس کی گونج میں ہر روز اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار صاحب کسی عدالت سے سزا یافتہ نہیں وہ جلد سینیٹر کا حلف اٹھائیں گے۔