جموں ( نیٹ نیوز )
غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے زیرِاثر ایک عدالت نے ایک کشمیری نوجوان کو جھوٹے مقدمے میں عمرقید کی سزا سنائی ہے۔جموں کے علاقے بھدرواہ کے رہائشی فاروق احمد پر گرفتاری کے وقت اسلحہ اور گولہ بارود رکھنے کا جھوٹا الزام عائد کیاگیا ہے۔کشمیری نوجوان کو عمر قید کی سزا ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے سنائی ہے۔
تجزیہ کاروں نے کشمیری نوجوانوں کے خلاف الزامات کی صداقت پر شکوک و شبہات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پولیس اور دیگر فورسز کا یہ معمول ہے کہ وہ کسی جگہ پر اسلحہ اور گولہ بارود رکھ کر پہلے سے نظربند کشمیری کو اس جگہ لے جا کر غیرقانونی ہتھیار رکھنے کے جرم میں انہیں گرفتار کرلیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فاروق احمد کو بھی ایسے ہی واقعے میں گرفتار کیاگیا ہے ۔