امرتسر ( نیٹ نیوز )
پاکستان کے لیجنڈ اداکار و میزبان سہیل احمد نے بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری میں انٹری دے دی۔سہیل احمد بھارت کے سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ اور اداکارہ سرگن مہتا کے ہمراہ پنجابی انڈین فلم ’بابے بھنگڑے پاوندے نے’ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔فلم کے پروڈیوسر دلجیت دوسانجھ ہی ہیں جب کہ ہدایتکاری امرجیت سنگھ کی جانب سے دی گئی،
یہ فلم امریکا میں عکسبند کی گئی ہے،حال ہی میں فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سہیل احمد دلجیت کے والد کا کردار نبھائیں گے۔فلم میں دلجیت کو اپنے دوستوں کے ہمراہ باپ کی موت کے بعد کاروبار سنبھالنے اور انشورنس کی رقم حاصل کرنے کا منصوبہ بناتے دکھایا گیا ہے۔بالی ووڈ سےآمدہ اطلاعات کے مطابق فلم کا ٹریلر سوشل میڈیا پر دلجیت دوسانجھ کی جانب سے شیئر کیا گیا جسے کافی پذیرائی حاصل ہورہی ہے، تاہم یہ فلم آئندہ ماہ 5 اکتوبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔