فیصل آباد( نمائندہ خصوصی )فیصل الائیڈ اسپتال کے چلڈرن واڑ سے جعلی، نو سر باز خاتون ڈاکٹر کو گرفتار کر کے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق
نیہا نامی خاتون جعلی ڈاکٹر بن کر چلڈرن واڑد سے بچوں کے کاررڈ اور چارٹ کا ڈیٹا اکٹھا کر رہی تھی، شک پڑنے پر تحقیق کی گئی تو خاتون نو سر باز نکلی، الائیڈ اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر عماد شاہ کا کہنا ہے
خاتون کا تعلق کسی اغوا کار گروہ سے معلوم ہوتا ہے، بچوں کے لواحقین کی مدعیت میں نیہا سحر نامی خاتون اور ساتھی ظفر اقبال کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کروایا گیا ہے، الائیڈ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اس خاتون کی گزشتہ تین چار روز سےریکی کی جا رہی تھی، سیکورٹی کیمروں کی مدد سے اس خاتون کی شناخت کی گئی اور پھر تحویل میں لے کر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے، مزید تفتیش کے بعد بات سامنے آئے گی