اسلام آباد( کورٹ رپورٹر)
اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی تین اکتوبر کی عدالت پیشی سے متعلق سرکلر جاری کیا گیا ہے۔سرکلر کے مابق لارجر بنچ 3 اکتوبر کو دن اڑھائی بجے کیس کی سماعت کرے گا۔رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران ضابطہ اخلاق کا سرکلر جاری کیا ہےجس کے مطابق کمرہ عدالت نمبر ایک میں انٹری رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہو گی۔سرکلر کے مطابق عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلا کمرہ عدالت میں موجود ہو سکیں گے۔
اٹارنی جنرل آفس اور ایڈوکیٹ جنرل آفس سے 15 قانونی افسران کو اجازت ہو گی۔سرکلر کے مطابق تین عدالتی معاونین کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہوگی۔ اس کے مھابق پندرہ کورٹ رپورٹرز کو کمرہ عدالت میں موجودگی کی اجازت ہو گی۔سرکلر میں درج ہے کہ ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے پانچ پانچ وکلا کو اجازت ہو گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو 15صحافیوں کی لسٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔لسٹوں کی فراہمی کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کا رجسٹرار آفس پاس جاری کرے گا، سرکلر کے مطابق کورٹ ڈیکورم کو برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس سیکورٹی کو انتظامات کا کہنا گیا ہے