کراچی ( نمائندہ خصوصی)
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اکتوبر میں ڈینگی کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈینگی کا پھیلاؤ مون سون کے بعد 20ستمبر سے 5 دسمبر تک جاری رہتا ہے،
درجہ حرارت 26 سے 29 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہونا ڈینگی کے مچھروں کی افزائش کیلئے سازگار ہے، ڈینگی کا مچھر سورج نکلنے کے دو گھنٹے بعد اور سورج غروب ہونے سے دو گھنٹے پہلے حملہ کرتا ہے –