شورکوٹ کینٹ ( محمد ادیب سے ) رفیقی اسپتال مریض کی عیادت کیلئے جانے والی خواتین سے رفیقی چوک نیو تھانہ کے قریب 3 مبینہ مسلح افراد نے پرس چھین لیے,موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے پرس چھین کر فرار کی کوشش میں ایک ڈکیت کا موبائل گرگیا جبکہ تینوں مسلح افراد موقع سے فرار ہو گے
بعد میں موبائل ڈیٹا اور شناخت سے پولیس نے چک نمبر327 گ ب محلہ عثمان پورہ کے تین نوجوانوں ابوذر ولد محمد شاھد جٹ,حسنین ولد مختیار حسین بھٹی,نسیم ولد عمران مسلم شیخ کو گرفتار کر لیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے- یاد رہے موٹر سائیکل ڈکیتی اور راہزنی کی بڑھتی وارداتوں پر کینٹ ایریا میں شہریوں نے ڈی پی او جھنگ اور پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ سے عوامی تحفظ کا فوری مطالبہ کیا ہے ۔