کراچی(نمائندہ خصوصی)
۔وفاقی حکومت کے ملازمین کے لئے کراچی میں قائم سرکاری رہائشگاہ خالی کرانے کے لئے کارروائی کرنے والے اسٹیٹ آفیسر ایوب جان نے جمعہ کو کراچی کے علاقے ایف سی ایریا میں ایک بیوہ خاتون کے ساتھ انتہائی نامناسب لہجہ غیر شائستہ آنداز الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے
انہیں حراساں کیا اور طاقت کے بل بوتے پر گھر خالی کرنے کی کارروائی کی اس دوران خاتون کی طرف سے فریاد کرنے پر کہ وہ بیوہ ہے اس کا کوئی سہارا نہیں ہے تو اسٹیٹ آفیسر کا کہنا تھا کہ بیوہ ہو تو شادی کرلو. اسٹیٹ آفس کراچی کے ڈائریکٹر ایوب جان کے ایک بیوہ خاتون کے ساتھ انتہائی نامناسب گفتگو اور اسے حراساں کرنے کی اہل محلہ نے سخت مذمت کی ہے اور کہاہے کہ مکان خالی کرانے کے لئے ڈائریکٹر اسٹیٹ کراچی نے اخلاقیات کو پامال کیا ہے
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیرہاوسنگ متعلقہ حکام بالا واقعہ کا نوٹس لیں۔ متاثرہ خاتون نے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر ہائوسنگ سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔