کوئٹہ( بیورورپورٹ )
پاکستان پیپلز پارٹی کی کارکن معروف سماجی رضاکار بلوچستان ویمن بزنس ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن عزم فلاح و ترقی کوئٹہ کی کوآرڈینیٹر محترمہ ثناء درانی نے عالمی پشتون تقافتی دن کے حوالے سے مختلف پروگراموں میں شرکت کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزاروں سالہ پشتون تقافت اب کسی بھی فروغ کا محتاج نہیں یہ کروڑوں پشتون افغان قبائل میں نسل در نسل منتقل ہونا والا وہ نایاب منفرد اور جدا گانہ حیثیت رکھنے والا ہزاروں سالہ خوبصورت تہذیب کا شاہکار ہے جو ہمہ وقت زیر مشق رہا اور آگے بڑھتا جارہا ہے غیور پشتون قبائل اپنوں اور دوستوں کے لے ریشم سے زیادہ نرم اور دشمن کے لئے فولاد سے زیادہ طاقتور ہیں پشتون ثقافت دین اسلام سے سب زیادہ قریب سمجھنے والا انسانی سماجی معاشرتی نظام کا منفرد حصہ ہے پشتون افغان پوری دنیا میں جدا گانہ حیثیت رکھنے والے قبائل ہیں کیونکہ یہ بحیثیت قوم پشتون ولی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنی مٹی سے عشق وطن باسیوں کے ساتھ امن مساوات خلوص مہمان نوازی قربانی اور عزت و غیرت کے ساتھ جیتے اور خوشی سے اپنی جانیں
نچھاور کرتے ہیں تاریخ گواہ ہے دنیا میں دونوں جنگ عظیم اول و دوئم کے بعد امن و سلامتی کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں پشتون قبائل نے دی ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے افغان پشتون قوم اس وقت جن مشکلات کا شکار ہے اسکی بڑی وجوہات میں اپنے درمیان سیاسی کشمکش اپنے آباؤ اجداد کی تاریخ سے ناواقفیت اور موجودہ نسل کی پشتون ولی سے ناآشنائی شامل ہیں لیکن ان کھٹن حالات مشکلات نقصانات ظلم جبر اور قربانیوں کے باوجود پشتون قبائل اپنے ثقافتی ورثے اقدار اور پشتون ولی کے ساتھ اب بھی جھڑے نظر آتے ہیں عظیم افغان پشتون قبائل کی تاریخی ثقافت جغرافیہ ادب رسم رواج فنون لطیفہ اقدار روایات اتہوار کا حصہ ہونا اور پشتون اولاد کی ماں ہونا میرے لئیے خوشبختی اور خوشنصیبی ہے افغان پشتون قبائل جس دن اتحاد و اتفاق میں آئے تو دنیا کی تاریخ بدلنے میں بلکل وقت نہیں لگے گا میں اپنی طرف سے پوری دنیا میں کروڑوں پشتونون کی دل کی عطا گہرائیوں سے عالمی پشتون تقافت کے اس خصوصی دن پر مبارکباد اور دعائیں پیش کرتی ہوں انھوں کہا کہ پشتون ثقافت کو دوبارہ عروج دینے کے لئے ماؤں کی بہت بڑی زمداری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پشتون ولی کا درس دیتے ہوئے نئی نسل میں وطن سے محبت ہم وطنوں سے مساوات بھائی چارے پیار خلوص احترام و شاہستگی سے پیش آتے ہوئے امن و قومی سلامتی استحکام و ترقی میں ہراول دستے کا کردار ادا کرتے رہیں تاکہ ہمارا یہ گلدستہ وطن اور پشتون قبائل اپنے دیگر ہم وطنوں سیمت تاقیامت شاد و آباد رہیں۔