لاڑکانہ ( رپورٹ، عاشق خان پٹھان)ایس ایس پی لاڑکانہ آصف رضا بلوچ نے لاڑکانہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات پہلے میڈیا پر آتا ہیں اور بعد میں ہم تک پہنچتی ہیں، میڈیا میں جو بھی مسئلہ اٹھایا جائے گا ہم اسے حل کرنے کی کوشش کریں گے، انہوں نے کہا کہ آفت یا سیلاب سے بھوک اور بدامنی لے آتی ہے کیونکہ ہمارے ملک کی نصف آبادی غربت سے نیچے زندگی گزارتی ہے اور ان میں سے چند جرائم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں موجودہ بدامنی میں دیگر صوبوں اور اضلاع کے لوگ بھی ملوث ہیں اور کچھ جرائم پیشہ عناصر بھی اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، اس لیے ہم نے شہر کے 8 داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے وہاں اہلکاروں کو تعینات کر دیا ہے تاکہ باہر کے جرائم پیشہ افراد کو روکا جا سکے اور ایسے عناصر شہر میں داخل نہ سکیں، انہوں نے کہا کہ کچھ متاثرین نے یہاں آکر جرائم کا راستہ اختیار کیا ہے، میڈیا انہیں صحیح راستے پر لانے کے لیے کردار ادا کرے، ہم نے ہمیشہ میڈیا پر تنقید کا خیر مقدم کیا ہے، پولیس میں کچھ کالی بھیڑیں ہوں گی ان کی نشاندہی پر کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے عوام اور میڈیا کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور میری کوشش ہوتی ہے
پولیس اور میڈیا میں مداخلت نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں اس وقت 279 ریلیف کیمپ ہیں جہاں ہر کیمپ پر 2، 2 اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں اور ہمارے 4200 اہلکاروں میں سے تقریباً 2000 اہلکار ریلیف کیمپوں میں تعینات ہیں جو کہ مجموعی تعداد کا پچاس فیصد ہے، انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کو بھی سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے تاکہ کوئی جرم نہ ہو۔