کراچی(نمائندہ خصوصی) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان ایک کال پر حکومت کو گھر بھیجا جاسکتا ہے،ملک کی معیشت گھٹنوں پر آگئی ہے، اگر ملک کو بچانا ہے تو الیکشن کی طرف جانا ہوگا، اگر رانا ثنا اللہ نے کوئی حرکت کرنے کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس ہم جیتیں گے، کیونکہ جن لوگوں کو غیر ملکی کہا گیاوہ سب پاکستانی ہیں اور پاکستانی پاسپورٹ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کوئی ایسا کام نہیں کیا کہ عدالتوں کے چکر لگانا پڑے، یہ فاشسٹ حکومت عمران خان کو نااہل کروانا چاہتی ہے۔سابق گورنر سندھ نے کہاکہ عمران خان ملک کے سب سے بڑے لیڈر ہیں، ان کی ایک کال پر قوم نکل سکتی ہے اور اس حکومت کو گھر بھیجا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر رانا ثناءاللہ نے کوئی حرکت کرنے کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ تازہ الیکشن ہی مسائل کا حل ہے۔ اگر ملک کو بچانا ہے تو الیکشن کی طرف جانا ہوگا۔سابق گورنر نے کہا کہ ملک کی معیشت گھٹنوں پر آگئی ہے۔ کرائم منسٹر جگہ جگہ جا کر بھیک مانگتا ہے۔ اس کو معلوم ہے وہ بھکاری ہے۔ ہم ایک غیور قوم بنیں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کہا کہ کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، نامعلوم نمبروں سے کال آئے کوئی بھی وہ اس کا نام نہیں لیا گیا۔عمران اسماعیل نے کہا کہ پیوٹن کے سامنے ٹانگیں کانپ جاتی ہیں ہیڈ فون تک نہیں لگایا جاسکتا جبکہ ایک سزا یافتہ مفرور مجرم سے ملک کے معاملات پر مشورے کیے جارہے ہیں۔ پاکستان کے راز انہیں بتائیں جائیں، یہ سیکریسی ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ اس پر ان لوگوں پر کیس بننا چاہیئے۔عمران اسماعیل نے کہاکہ ملک میں سیلاب اور ڈینگی کی صورت حال ہے اور ہمارے وزرا نیو یارک میں مہنگے ترین ہوٹل میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے دو ہزار ارب کے نیب کیسز کے معاف کرائے۔