ٹنڈوجام(بیورورپورٹ ) سندھ زرعی یونیورسٹی کے 249 طلباء میں بینظیر اسکالرشپ کے چیک تقسیم کئے گئے، وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری تقریب کے مھمان خصوصی تھے، تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی مختلف کلیات کی ٹوکے 16، 17، 18، 19 اور 20 بیچز کے پہلے، دوسرے، تیسرے، چوتھے اور فائنل ایئر کے 249 طلباء میں بینظیر انڈر گریجوئیٹ اسکالرشپ پروگرام کے تحت اسکالرشپ چیک تقسیم کئے گئے،
تمام طلبہ میں کل 10.326ملین روپے کے اسکالرشپ چیک تقسیم کئے گئے، اس موقع پر سینیٹ ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا کہ دنیا تیزی سے مقابلے اور قابلیت کے رجحان کی طرف مائل ہو چکی ہے اور اب پبلک اور پرائیویٹ اداروں میں اپنی جگہ بنانے کیلئے اپنی قابلیت ثابت کرنی پڑے گی، اور اس ضمن میں تدریس اور تحقیق پر سنجیدگی سے توجہ دینا پڑے گا، انہوں نے کہا اعلیٰ تعلیم کے حصول سے خاندانوں کی طرز زندگی تبدیل ہو جاتی ہے، زرعی یونیورسٹی، متعلقہ اداروں سے ملکر غریب اور مستحق طلباء کی اعلیٰ تعلیم کے حصول کو معیاری اور یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے، یونیورسٹی ایڈوانسمینٹ ایڈ فنانشل اسسٹنس کے ڈئریکٹر پروفیسر محمد اسماعیل کمبھر نے کہا سندھ زرعی یونیورسٹی کے طلباء کیلئے اسکالرشپ کے مختلف مواقع موجود ہیں،
زرعی یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء کیلئے بینظیر اسکالرشپ کے علاوہ یوایس ایڈ میرٹ اینڈ نیڈ بسیڈ اسکالرشپ، ایچ ای سی نیڈ بیسڈ اسکالرشپ، مورا اسکالرشپ، اے اے کے اسکالرشپ، پاکستان بیت المال اسکالرشپ او دوسری اسکالرشپ موجود ہیں، انہوں نے کہا اسکالرشپ میں معلومات میں غلط بیانی سے طلباء کیلئے مشکلات ہوتی ہیں، فوکل پرسن سید نعمان علی شاھ نے بینظیر اسکالرشپ کے متعلق آگاہی دی اور کہا یونیورسٹی کے طلباء کو زیادہ سے زیادہ اسکالرشپس پر رسائی اور آسانی کیلئے ان کی معاونت کر رہے ہیں