کراچی(نمائندہ خصوصی) حکمران اور سیاسی جماعتیں ملک پر رحم کریں یہ ٹرانسجینڈر بل کسی بھی صورت میں پاکستان اور عوام کیلئے مفید نہیں ہوسکتا ہے،اور قوم اس ٹرانسجینڈر بل کے خلاف اٹھ کھڑی ہو،تینوں حکمران جماعتیں پیپلز پارٹی،ن لیگ اور پی ٹی آئی اس ٹرانسجینڈر بل کو منظور کرنے میں برابر کی شامل ہیں،
اس بل کی آڑ میں در حقیقت عوام کی ماؤں،بیٹیوں اور بہنوں کی عزت پر حملہ کیا گیا ہے،اور پاکستان کے کردار کو مجروح کیا گیا ہے،ہم ایسی ٹرانسجینڈر بل کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گئے،پوری قوم علماء کے ساتھ ہے،میں حکمرانوں سے مطالبہ کروں گا کہ اس ٹرانسجینڈر بل میں ترمیم کی جائے اور ہم جنس پرستی کے بڑھتے رجحان کو روکا جائے،کہیں ایسا نہ ہو ایک دفعہ پھر ملک میں احتجاج اور دھرنے شروع ہوں پاکستان پہلے سے مختلف مسائل میں گھرا ہوا ہے،
ہم ایسی بل کو مسترد کرتے ہیں،اور میں پیپلز پارٹی،ن لیگ اور پی ٹی آئی کے ورکروں سے کہوں گا کہ آپ اٹھ کھڑے ہوں اور اپنی پارٹی کے زمہ داروں سے جواب طلب کریں کیوں قوم کی عزت پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے،یہ آگ کل کو آپ کے گھروں تک پہنچ سکتی ہے،آپ کے گھر کی چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال کرسکتی ہے،،ہم ایسی بل کو مسترد کرتے ہیں