لاہور(بیورو رپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ، آئی جی پنجاب فیصل شاہکار اور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی، وفاق کے نوٹیفکیشن کے باوجود سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے چارج چھوڑنے سے انکار کر دیا۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں چارج نہیں چھوڑ رہا،
جب تک پنجاب حکومت ریلیو نہیں کرے گی چارج نہیں چھوڑوں گا ۔ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف پر مقدمہ درج کرنے پر وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور کی خدمات واپس لینے کے لئے لکھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو یہ مقدمہ درج کرنے سے منع کیا تھا۔آئی جی پنجاب نے مقدمے کے اندراج کے لیے انہیں لیگل رائے لینے کا حکم دیا تھا۔ذرائع کے مطابق سی سی پی او نے 7 روز میں چارج نہ چھوڑا تو وفاق انہیں معطل کر سکتا ہے۔