کراچی(نمائندہ خصوصی) سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں ڈائیریا ، ڈینگی ،ملیریا سمیت دیگر امراض پھیل گئے ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیماریوں کے سبب 6 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے
جیکب آباد میں 5 اور ٹندو الہیار سے 1 شخص جاں بحق ہوا جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 مرداور 2 عورتیں شامل ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈائیریا کے 14 ہزار 619 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ریلیف کیمپوں میں ڈائریا کے شکار علاج کئے جانے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ 77ہزار 286 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جلدی امراض کے شکار مزید 15 ہزار 227 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ یکم جولائی سے جلدی امراض سے صحتیاب افراد کی تعداد 6 لاکھ 36 ہزار 29 ہوگئی ہے۔جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملیریا کے مشتبہ 9 ہزار 201 کیسز رپورٹ ہوئے اور ڈینگی کے مزید 11 کیس رپورٹ ہوئے ،
جس کے بعد مجموعی طور پر رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 1100 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق دیگر امراض کا شکار افراد کی تعداد 39 ہزار 184 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد1 لاکھ 32 ہزار 503 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے مزید بتایا کہ مجموعی طور پر 2.79 ملین افراد کو ریلیف کیمپوں میں طبی امداد فراہم کی گئی ہیں۔