نیویارک ( نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ میں نے عالمی رہنماﺅں کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے آگاہ کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے اجتماعی کوششوں اور اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔
بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر میں نے دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں انہیں بتایاکہ پاکستان تجارت اور معیشت کے لئے اشتراک کار کاخواہاں ہے۔