نیویارک ( نیٹ نیوز ) سیلاب متاثرین کی امداد کےلئے فرانس عالمی کانفرنس بلائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم اور فرانسیسی صدر کی ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تباہ انفراسٹرکچرکی تعمیرنو کے لیے رواں برس عالمی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ملاقات میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے سیلاب زدگان کی بحالی اور مدد کے لیے ضروری اشیاءبشمول طبی ماہرین پاکستان بھجوانے کے ساتھ ساتھ مزید تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی تھی۔واضح رہے کہ ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیرمملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر بھی شریک تھیں۔