اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ابھی تو اسلام آباد بند کرنے کی کوئی کال نہیں دی پورا شہر قلعہ بنا رہے ہیں،الیکشن کراو اور لوگوں کو فیصلہ کرنے دو۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت ہوش کھو بیٹھی ہے،اتنے خوفزدہ اور نالائق لوگ شاید ہی اسلام آباد نے پہلے دیکھے ہوں۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں عوام پر پھر پیٹرول بم گرا دیا گیا ہے،حکومت برقراررہی تو مڈل کلاس غربت کی لکیر سے نیچے چلی جائے گی،مہینے کے اخراجات پورے کرنا ناممکن ہو چکا ہے،72رکنی کابینہ والے وزیر اعظم بیرونی دوروں پر ہیں ۔