اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )اسلام آباد پولیس نے مظاہرین کو ایف نائن پاک کے قریب روک دیا ،کسان اتحاد نے فاطمہ جناح پارک میں ہی دھرنا دےدیا سری نگر ہائی وے، نائنتھ ایونیو، اور ان سے ملحقہ اسلام آباد کی شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ،
ٹریفک پولیس اہلکار نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ مظاہرین نے کہا کہ کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کو روکا جائے، سیلاب زدہ اضلاع میں کھاد. بیج، اور ڈیزل مفت فراہم کیا جائے، دودھ کی قیمتیں فوری بڑھائی جائیں گندم کی قیمت 4ہزار روپے اور گنے کی قیمت 400روہے من مقرر کی جائے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ڈی چوک میں دھرنا دیں گے۔