اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) پاک فضائیہ کی جانب سے خیبر پختونخواہ، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فضائیہ کے اہلکار سیلاب زدگان کی بہبود، خوراک، رہائش، پینے کے پانی، طبی امداد اور بنیادی ضروریات کی بروقت فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ پاک فضائیہ کے میڈیکل لیب کلیکشن پوائنٹس فوری طور پر سیلاب متاثرین میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی شنا خت اور تشخیص کر رہے ہیں
جس کے بعد انہیں مفت طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاک فضائیہ نے 18,458 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ ، 1512 پانی کی بوتلیں اور 2070 راشن پیکٹس ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیے ہیں۔ مزید برآں، مفت خوراک اور رہائش کی فراہمی کے علاوہ، فیلڈ ہسپتالوں میں تعینات پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے 1699 مریضوں کا مفت علاج بھی کیا۔۔پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں انتھک محنت سے سیلاب ذدگان کے علاقے جن میں راجن پور، مٹیاری، مچی، بولانی، لاشاری، ناروا، مچکا، گھارو، جاتی، کوڈاریو، حاجی پور، چوہڑ جمالی، میرپور خاص، سنداد، بلو، جھل مگسی، بستی شیر محمد، لاکھڑا، مٹیاری، سعید آباد شہدادکوٹ، صحبت پور، بستی جاگیر گبول، فاضل پور اور اللہ ورائیو جمالی، نصیر آباد، جھل مگسی،
جیکب آباد، کھیروی ، سندھڑی، سانگھڑ، گوٹھ اسماعیل، کمہار، سرگل، پھلواری، دادو، شاہراہ۔ میاں پوٹا، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، تھل، سہون، نواب شاہ، سکرنڈ، اسابھٹی، سکھر، پیر پٹھو، اٹھال، حیدرآباد، میرپور خاص، تلہار، نواکلی، گلستان کلی صالح اور کلی حبیب زئی میں دن رات کام کررہی ہیں