کراچی ( نمائندہ خصوصی) پولیس نے نادرا کا جعلی ہیڈ کوارٹر تلاش کرلیا
بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے جعلی شناختی کارڈوں کی کھیپ برآمد کرلی ہے اختر نامی شخص گرفتار کر لیاگیا، پولیس نے جعلی نادرا ہیڈ کوارٹر چلانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا
,33 جعلی شناختی کارڈ مردوں کے برآمد کر لئے،23 عورتوں کی بھی شناختی کارڈ ملے،اختر کراچی پولیس کا برطرف اہلکار نکلا جبکہ سابق پولیس اہلکار منشیات فروشی میں پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے’ شرقی پولیس کے مطابق چھاپوں کے دوران ڈپٹی کمشنر ویسٹ اور ساؤتھ کی جعلی مہریں بھی برآمد ہوئی،
جعلی آفس میں سرٹیفکیٹ بنانے کیلئے مشینیں لگائی گئی تھی’ پولیس زرائع کے مطابق مبینہ طور پر اختر کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے کارندوں کے شناختی کارڈ بنانے میں ملوث ہے ،