کراچی ( نمائندہ خصوصی )سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، 24گھنٹوں کے دوران 26 لاکھ 43 ہزار سے زیادہ افراد جلدی امراض، ڈائریا ، ملیریا ، ڈینگی اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوئے ۔
محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں جلدی امراض کے 13ہزار 592 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،ڈائریا کے 13ہزار 407 اور ملیریا کے 1 ہزار 310 کیسز سامنے آئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ کتے کے کاٹنے کے جولائی سے اب تک 4 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، صوبے کے دیگر علاقوں میں ڈینگی کے 27 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ،دیگر بیماریوں سے متاثر 34ہزار 401 افراد میڈیکل کیمپس میں لائے گئے ہیں۔ضلع بدین میں قدرتی آبی گزرگاہ پران ندی میں شگاف 23 روز گزرنے کے باوجود پر نہیں کیا جا سکا، 150 سے زائد دیہات زیر آب آگئے،
متاثرہ علاقے کے مکین 4 روز سے تھرکول شاہراہ پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں ادھر بلوچستان میں نصیرآباد کے گوٹھ سمندرخان کھوسہ میں ملیریا میں مبتلا ایک ہی خاندان کے دو بچے انتقال کرگئے، متاثرین نے سیلاب سے متاثر علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔