کوئٹہ ( نمائندہ خصوصی )بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کے بعدصوبے میں یکم جون سے اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 300 ہوگئی۔پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق متعلقہ ڈپٹی کمشنر نے کی۔
جاں بحق شخص کا تعلق ژوب سے ہے ،بلوچستان میں یکم جون سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد300 ہوگئی ،جاں بحق ہونے والوں میں137 مرد، 73 خواتین اور 90 بچے شامل ہیں،سب سے زیادہ 40 ہلاکتیں کوئٹہ جبکہ ژوب سے 23 اور لسبیلہ سے 21 اموات رپورٹ ہوئیں۔صوبے میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 181 افراد زخمی ہوچکے ہیں،سیلابی ریلوں اور بارشوں سے مجموعی طور پر بلوچستان میں71 ہزار 850 مکانات نقصان کا شکار ہوئے تو وہیں 3لاکھ 4 ہزار 940 سے زائد مال مویشی سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے ہیں۔
سیلاب زدہ علاقوں کے ائیرپورٹس پر تعینات اے ایس ایف کے 400 اہلکار بھی متاثر ہوئےپی ڈی ایم اے کے مطابق اب تک مجموعی طور پر دو لاکھ ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچاہے،صوبے میں سیلابی ریلوں میں 24 پل گر گئے جبکہ 2200 کلو میٹر پر مشتمل مختلف شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئیں۔