نیویارک (نیٹ نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کی جس میں خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے ملالہ یوسف زئی کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملالہ سے ملاقات میں خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں پاکستان میں سیلابی صورتحال اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز پر بھی گفتگو کی گئی۔وزیرِ خارجہ نے کہا کہ سیلاب سے ہزاروں اسکول تباہ ہو گئے جس سے لاکھوں بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور ملالہ یوسف زئی کی ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔